یں مرنے کے بعد بھی زندہ رہوں گی ۔۔ موت کے بعد بھی زندہ رہنے کا پلان بنانے والی خاتون اپنی موت کے بعد کیا کرنے والی ہے؟ دیکھیے
ویسے تو سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز کو دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، مگر کچھ ایسی ہوتی ہیں، جب کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ایک خاتون نے موت سے بچنے کے لیے اپنا خود کی ایک مشین تیار کر لی ہے جو اسے زندہ رکھے گی۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والی لنڈا کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہیں جہاں موت سے کافی ڈرا جاتا ہے، لنڈا کی عمر بھی 70 برس سے زائد کی ہے، جبکہ وہ بھی زندگی سے پیار کرتی ہیں۔
لنڈا کا ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جو کہ انسان کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھے گا۔ ان کے پراجیکٹ میں مردے کے جسم سے خون کو نکال دیا جاتا ہے اور پھر مردے کو برف کے سیلنڈر میں رکھا جاتا ہے اور محفوظ بناتے ہیں، خون نکالنے کا مقصد جسم میں موجود سیلز کو تباہ کرنے سے بچانا ہے اور پھر انسانی جسم کو ٹھنڈتے ٹینک میں اسٹور کیا جاتا ہے، یہاں جسم کئی سو سالوں تک اسٹور کیا جائے گا۔ یہ جسم اس ٹینک میں اس وقت تک محفوظ رہیں گے جب تک سائنس کوئی حل نہ نکال لے اور انہیں واپس زندہ نہ کر دے۔
لنڈا کو اپنی موت سے اتنا ڈر لگتا ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی بنا لی ہے جس میں وہ زندہ رہنے کے لیے ایک مشین بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اصلی پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف کو بھی ہائر کیا ہے۔
لنڈا کے شوہر، سسر، اور دیگر رشتہ دار بھی اسی مشین میں ہیں جو کہ انتقال کر گئے ہیں، لنڈا کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ بھی اس میشن میں جائیں گی، لنڈا پُرامید ہیں کہ آج سے 200 سال بعد تک سائنس اتنی ترقی کر جائے گی کہ موت سے واپس انسان کو لے آئے۔
لنڈا اپنے بچوں، گھر اور اس دنیا کو چھوڑنا نہیں چاہتی ہیں، اسی لیے وہ زندہ رہنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔
الکور نامی کمپنی میں کمپیوٹرائزڈ سیلز بنائے جائیں گے جو کہ انسانی جسم میں موجود بائیلوجیکل سیل ہی طرح کام کریں گے۔ کئی سائنسدانوں نے لنڈا کے اس عمل کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔

No comments:
Post a Comment